صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ تمام انتظامی ایجنسیاں اور محکمے جمعہ کے روز یوم عاشور پر آنے والے عازمین، روزہ داروں اور زائرین کے ساتھ ساتھ نماز جمعہ کے لیے آنے والوں کے استقبال کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہیں۔
اس عظیم دن کی فضیلت کے مطابق پرعقیدت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام شعبے خدماتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے تمام انسانی اور مشینی وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران معمول سے بڑھ کر رش کے پیش نظر (9) ہزار باقاعدہ اور الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں اور انہیں "تنقل" ایپلی کیشن کے ذریعے جوڑا گیا ہے.
اس کے علاوہ مسجد حرام کے دروازوں پر اضافی معاونین کو مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ نمازیوں کے لیے مختص جگہوں کی طرف رہنمائی کریں اور داخلے اور خروج کے عمل کو منظم کرنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کی معاونت کریں ، نمازیوں کا ہجوم کو منظم کریں۔
مسجد کے اندر نقل و حرکت کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بھی کیا گیا ہے جن میں جراثیم کشی کے لیے (11) سمارٹ سٹرلائزیشن روبوٹس، (20) بائیو کیئر ڈیوائسز جو ایک ہی وقت میں ہوا اور سطحوں کو خشک بھاپ کے ذریعے جراثیم سے پاک کرتی ہیں ، (20) چھتوں اور دور دراز سطحوں کو صاف کرنے والے آلات، ہاتھوں کے لیے (600) خودکار جراثیم کش آلات شامل ہیں۔
اس کے علاوہ مسجد کے تمام اطراف اور اس کے بیرونی چوکوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے کام کرنے والی متعدد ٹیمیں، (200) سعودی سپروائزر (4000) مرد اور خواتین کارکنوں کے فیلڈ ورک کے لیے مقرر کیا گیا، اور مسجد کو دن میں (10) بار دھویا گیا۔
مسجد میں (4,500) آب زمزم کی تقسیم کے مقامات کے علاوہ، جن کے ذریعے تقریباً (500) ہزار لیٹر پانی فراہم کیا جاتا ہے، (7) ہزار زمزم کی بوتلیں تیار کر کے (800) کارکنوں کے ذریعے تقسیم کی جائیں گی۔
صدارت عامہ نے تمام برقی آلات جیسے کہ ساؤنڈ سسٹم ، برقی زینے، فائر فائٹنگ سسٹم، الارم، پیدل چلنے والے راستوں، ایمرجنسی پلانز، کے علاوہ موسم کے اتار چڑھاؤ کا بھی جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ مسجد میں 49 مقامات پر (70) سے زیادہ صاحب فضیلت اشخاص چوبیس گھنٹے مامور رہیں گے جو دروس و رہنمائی ، سوال وجواب کے علاوہ عاشورہ کے فضائل پر روشنی ڈالیں گے۔
خدمت پر مامور خواتین اہلکار مقدس مسجد میں آنے والی خواتین کے لیے مصلوں کی تیاری ، ہجوم کو منظم کرنا، ترجمہ ، معذور افراد کی رہنمائی، داخلے اور باہر نکلنے میں سہولت کے ساتھ ساتھ قرآن اور زمزم کی بوتلوں جیسے تحائف پیش کریں گی۔
-
سعودی عرب:بحیرۂ احمر گلوبل کا 2030ء تک مینگروو کے 5 کروڑپودے لگانے کا منصوبہ
سعودی عرب کے ڈویلپر بحیرۂ احمر گلوبل (آر ایس جی) نے پائیداری کو بڑھانے اور ...
بين الاقوامى -
اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا قابل مذمت ہے: سعودی عرب
منظم طریقے بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے: سعودی وزارت ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: فلم تنقیدی فورم کے تیسرے راؤنڈ کا انعقاد
"فلم میں مناظر اور قدرتی مقامات" کے عنوان کے تحت تیسرا مرحلہ عسیر میں جاری
ایڈیٹر کی پسند