سعودی عرب: نجران میں لاپتا گاڑی ریت میں پھنسی پائی گئی، ڈرائیور جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی علاقےعلاقے نجران میں ایک صحرائی علاقے میں ریت میں پھنسی گاڑی کا پتا چلا لیا گیا ہے۔ ریت میں پھنسی گاڑی کے ڈرائیور کو مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

سعودی عرب کی ایک نجی رضا کار تنظیم ’انجاد‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتا ہونے والی گاڑی ریت میں پھنسی ملی ہے اور اس کا درائیور مردہ پایا گیا ہے۔

صحرا میں پھنسنے والی گاڑی
صحرا میں پھنسنے والی گاڑی

انجاد ٹیم کے رہ نما فہد مقراض نے بتایا کہ انجمن کی ٹیم نے لاپتا گاڑی کا سرچ آپریشن شروع کیا۔ جب گاڑی کا پتا چلا تو اس کا ڈرائیور اس میں مردہ حالت میں تھا۔

سکیورٹی سروسز کو لاپتہ شخص کے اہل خانہ کی جانب سے گذشتہ ہفتے کے روز ایک رپورٹ موصول ہوئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ نجران کے علاقے خباش گورنری کے قریب ایک گاڑی سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں