ٹی وی رپورٹر کا سرپرائز،منگیترکوانگوٹھی پہنانے اسٹوڈیو میں آ پہنچا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عموماً لوگ اپنی منگنی کے موقعے پر منگیتروں کو سرپرائز دے کرانہیں حیران کرتے ہیں مگرایک ٹی وی رپورٹر نے نیوز اینکر منگیتر کو اسٹوڈیو میں داخل ہوکر انگوٹھی پہناتے ہوئے حیران ہی نہیں پریشان بھی کردیا۔

ایک امریکی براڈکاسٹر اس وقت حیران رہ گئی جب وہ ایک نیوز کلپ ریکارڈ کر رہی تھی اس دوران اسٹوڈیو میں اس کا عاشق جو اس کے ساتھ شادی کران چاہتا تھا منگنی کی انگوٹھی لیے آ دھمکا۔

اس واقعے کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے اب سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اینکر کارنیلیا نکلسن یہ ساری صورت حال دیکھ کر ورطہ حیرت میں پڑ گئیں۔ یہ دلچسپ واقعہ گذشتہ ہفتے ٹینیسی میں پیش آیا جب ڈبلیو آر سی بی کے لیے ایک پروپیگنڈا کلپ ریکارڈ کرتے ہوئے خاتون اینکر کا بوائے فرینڈ ریلی نیگل اسٹوڈیو میں آ پہنچا۔

@ceraynicholson Still at a loss for words😭💍 @Riley Nagel hid this so well. I am so excited for our future together #shesafiance #proposalvideo #engagement #news #chattanooga #localnews #love #wedding #surpriseproposal ♬ original sound - Ceray Nicholson

ریلی نے اپنی منگیتر کو اس موقعے پر سرخ گلاب کا گل دستہ بھی پیش کیا۔

اس نے اپنی گرل فرینڈ کا ہاتھ مانگنے کے لیے اسے صحیح جگہ سمجھا۔ دونوں 2020ء میں ریاست مونٹانا میں صحافتی ڈیوٹی کے دوران ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کی محبت کے اسیر ہوگئے تھے۔

نوجوان خاتون نے اس واقعے کے بارے میں اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جسے لاکھوں لوگوں نے دیکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں