اسپین کی فٹ بال فیڈ ریشن کے صدر ریبیلز نے ایک فٹ بال میچ کے دوران خاتون فٹ بالر کو بوسہ دیا تو انہیں اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے مگربرازیل میں ایک نوجوان کا اپنی گرل فرینڈ کو بوسہ دینا جان لیوا ثابت ہو اور اس کی جان چلی گئی۔
برازیل میں فٹ پاتھ پر بوسے کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ تیز رفتار کار کی زد میں آ کر اس کے تلے کچلے گئے۔ سڑک پر لگے کیمروں میں ان کی بوسہ بازی اور حادثے کا المناک منظر محفوظ ہوگیا جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔
While a couple were kissing on the sidewalk in Sao Paulo, Brazil, the girl's boyfriend, 31-year-old Jonathan Ribeiro, died and his girlfriend was injured when a man deliberately drove his car into the couple. pic.twitter.com/o3Y38FXYMj
— Nico (@Nico00503) August 26, 2023
فوٹیج میں نوجوان 31 سالہ جوناتھن ریبیرو اور اس کی 26 سالہ گرل فرینڈ کو کچھ روز قبل ساؤ پالو میں اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کرتے ہوئے دکھایا گیا، جب وہ گیس اسٹیشن کے قریب اچانک بوسے کا تبادلہ کرنے کے لیے رکے تو سامنے سے آنے والی ایک کار ان سے ٹکرا گئی۔
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں فٹ پاتھ پر ایک جوڑا بوسہ لے رہا تھا کہ لڑکی کا بوائے فرینڈ 31 سالہ جوناتھن ریبیرو ہلاک اور اس کی گرل فرینڈ اس وقت زخمی ہوگئی۔ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر گاڑی ان پر چڑھائی تھی۔
کار رکنے سے پہلے ربیرو اور اس کی ساتھی کو فٹ پاتھ پر گھسیٹا گیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس کے پہنچنے سے پہلے ایک شخص ڈرائیور کو روکنے کے لیے تیزی کے ساتھ اس کی طرف بڑھ رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور کا الکوحل ٹیسٹ کروایا تو پتا چلا کہ وہ نشے سے تھا۔