سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں فرانس کے مسلح افواج کے وزیر سیبسٹین لیکورنو نے ملاقات کی۔
فرانسیسی وزیر کی آمد پر ان کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ پر بھی گفتگو کی گئی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمان بن محمد عیاف، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائڑیکٹر جنرل ہشام اور فرانس میں سعودی ملٹری اتاشی بریگیڈیئر ابراہیم المطوع بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سے فرانسیسی وزیر کے عسکری امور دفتر کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ونسنٹ گیراوڈ، وزیر صنعت کاری کے مشیر کلیمنٹ لیگوک اور سعودی عرب میں فرانسیسی سفیر بھی موجود تھے۔