روسی وزیر خارجہ سرگئی لافروف نے جی 20 سربراہ اجلاس میں کہا ہے کہ بھارت سمیت ڈالر میں تجارت کو کم کرنے کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتین نے اگست میں برکس سربراہ اجلاس سے قبل کہا تھا کہ ’’بلاک کی قیادت رکن ممالک کے درمیان تجارت کو امریکی ڈالر سے ماورا اور قومی کرنسیوں میں تبدیل کرنے کے سوال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرے گی۔یہ ایک ایسا عمل جس میں برکس کا نیا ترقیاتی بینک ایک بڑا کردار ادا کرے گا‘‘۔
انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے اقتصادی تعلقات میں ڈالر سے گریز کا عمل ایک مقصد کے طور پر ناقابل تغیّرانداز میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے‘‘۔