گذشتہ ہفتے مراکش میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے تقریباً 3,000 افراد ہلاک ہوئے گئے تھے جب کہ ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے تھے۔
تاہم اس آفت نے سینکڑوں بچوں کو ان کے والدین سے محروم کر کے انہیں یتیمی کی زندگی پر مجبور کر دیا۔
والدین کو کھو دینے والے بچوں کے حوالے حکومت نے ایک ہنگامی پلان تیار کیا ہے۔
إعادة الإعمار وإيواء المنكوبين وتعويضهم والتكفل بكل الأطفال اليتامى.. خطة #المغرب لتضميد الجراح بعد فاجعة الزلزال#زلزال_المغرب#العربية pic.twitter.com/jF67KOpOq2
— العربية (@AlArabiya) September 15, 2023
ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ زلزلے کے دوران یتیم ہونے والے بچوں کا اندازہ لگائیں۔ ان کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ان کی سرکاری سطح پر کفالت کا بندو بست کریں۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی بحالی اور سب سے زیادہ متاثرہ گروہوں کی دیکھ بھال کے کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔
یتیم بچوں کی بہبود کے لیے تیار کردہ ہنگامی امدادی منصوبہ یتیموں کو طبی امداد اور دیگر سروسز سے مستفید ہونے کے قابل بنائے گا اور ان کی مشکلات کم کرنے میں مدد دے گا۔
ہنگامی منصوبہ
حکام نے زلزلے کے سانحے سے نکلنے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ تیار کیا ہے جس میں متاثرہ علاقوں میں متاثرہ افراد کو پناہ دینے اور ہر خاندانوں کو فی کس تقریباً 3,000 ڈالر دینے کا علان کیا گیا ہے۔
مکمل طور پر منہدم ہونے والے مکانات کے مالکان کو تقریباً 14 ہزار ڈالر اور جزوی طور پر منہدم ہونے والوں کے لیے 8 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ بے گھر افراد کو دو آپشن دیئے جائیں گے۔ وہ یا تو متاثرہ علاقوں میں عارضی رہائش گاہوں میں رہیں یا خصوصی مراکز میں رہائش اختیار کریں۔
زلزلے سے متاثرہ دیہات کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور وہاں خدمات اور نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے بھی کام شروع ہو جائے گا۔
یاد رہےکہ تعمیر نو کے عمل میں مہینوں لگیں گے، لیکن یہ کام خصوصی آرکیٹیکچرل انجینیرنگ کمپلیکس کی نگرانی میں ہو رہا ہے، تاکہ عمارتوں کو ان علاقوں کے روایتی کردار کے مطابق بحال کیا جا سکے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتہ اور جمعہ کی شب الحوز صوبے میں 6.8 کی شدت سے آنے والے زلزلے میں کم از کم 2,946 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 5,674 زخمی بھی ہوئے ہیں جو 1960 کے بعد سے مراکش میں ہلاکتوں کی تعداد کے لحاظ سے بدترین زلزلہ ہے۔
-
"السلام علیکم" ول سمتھ کا ویڈیو پیغام، مراکش کیلئے مدد کی اپیل
عالمی شہرت یافتہ اداکار ول سمتھ نے مراکش کے لیے مدد کی اپیل کرتے ہوئے ایک مختصر ...
بين الاقوامى -
گدھے مراکش کے زلزلے سے تباہ دور افتادہ دیہاتوں میں امداد پہنچانے کا واحد ذریعہ
گذشتہ ہفتے کی صبح مراکش کے زلزلے سے متاثر ہونے والے دیہاتوں میں کئی سڑکوں کی مسلسل ...
بين الاقوامى -
مراکش کا گاؤں جس کے باشندے شادی کی تقریب کی وجہ سے زلزلے میں زندہ سلامت رہے
مراکش کے ایک دور افتادہ ’ایغیل نتلغومت‘ گاؤں ملبے کا ڈھیر بن گیا مگر اس کے مکین ...
ایڈیٹر کی پسند