اٹلی میں ایک طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کے بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق ہوگئی، البتہ پائلٹ محفوظ رہا۔
اطالوی فضائیہ نے ایک فوجی ایئرشو کے طیارے کے پرندہ ٹکرانے سے حادثے اور ایک بچی کی وفات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
حادثے میں 5 سالہ لڑکی اپنے خاندان کے ساتھ شمالی اٹلی کے شہر ٹورینو کے قریب ہوائی اڈے کے قریب ایک کار میں سوار تھی جب ہفتہ کی سہ پہر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
ہسپتال کے حکام نے بتایا کہ بچی کی والدہ اور بڑا بھائی بھی جھلسنےسے علاج کررہےہیں جب کہ والد اتوار کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
حادثے کی ویڈیو میں نو طیاروں کو دو تنگ حروف کی شکل میں (انگریزی حروف تہجی میں) دکھایا گیا ہے۔ ایک طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔
🚨 PLANE CRASH: Italian Air Force plane crashes during practice run for air show, sadly killing a 5-year-old girl on the ground. #Italy pic.twitter.com/fbFFdubLdK
— Breaking Alerter (@BreakingAlerter) September 17, 2023
ویڈیو میں پائلٹ کو دکھایا گیا ہےکہ طیارے کا پائلٹ میجرآسکر ڈیل ڈو طیارہ کے ہوائی اڈے کی باڑ سے ٹکرانے سے کچھ دیر پہلے پیراشوٹ سے چھلانگ لگائی تاہم بچ گیا۔
فضائیہ نے کہا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔ طیارہ ٹیک آف کے دوران ایک پرندے سے ٹکرا گیا، جس کی اطالوی پراسیکیوشن بھی تحقیقات کر رہا ہے۔