شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی افغانستان میں سیلاب متاثرین میں 47 ٹن خوراک تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان ریلیف اینڈ ہیومنیٹیرین سینٹر کی جانب سے افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع ترخ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 47 ٹن اور 500 کلوگرام خوراک تقسیم کی گئی جس سے 3000 افراد مستفید ہوئے۔

یہ امداد افغانستان کے مختلف شہروں اور صوبوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے ذریعے مملکت سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ کوششوں کا حصہ ہے۔

ادھر شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے یمن کی شبوہ گورنری میں صحت عامہ کے دفتر کو 1,570 ڈائیلاسز سیشنز کے لیے ہیمو ڈائلیسس کے سامان کی ایک نئی کھیپ بھی پہنچائی ہے۔

شبوہ گورنری کے اسسٹنٹ انڈر سیکریٹری سالم الاحمدی نے کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے صحت کے شعبے سمیت متعدد شعبوں میں گورنری کو فراہم کی جانے والی طبی امدد کو سراہا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں