جوبائیڈن اور نیتن یاہو کے درمیان ایک اور رابطہ ۔ فون پر تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ ایک بار پھر رابطہ کر کے جنگی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔ یہ رابطہ اتوار کے روز فون کال پر ہوا۔

اسرائیل اور فلسطینی گروپ حماس کے درمیان جاری جنگ کے دنوں میں امریکہ اور اسرائیل میں مختلف سطحوں پر مسلسل رابطے اور مشاورت جاری ہے۔ صدر جوبائیڈن خود بھی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں۔

دونوں رہنماوں نے اتوار کے روز مصر سے غزہ کے لیے پہنچنے والے دوسرے امدادی قافلے کے بعد بھی یہ کارروائیاں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے کہا گیا کہ اسرائیل کے حماس کے زیر حکمرانی غزہ پر حملے جاری ہیں۔

'وائٹ ہاوس' کے مطابق امریکہ اور اسرائیلی رہنماوں نے اس امر کو واضح کیا کہ غزہ کی جانب انتہائی ضروری امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں