امریکی گورنر کے ساتھ مل کر کام کرنے والے فلوریڈا کے یونیورسٹی سسٹم نے کالجوں کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حامی طلبہ تنظیم کو بند کر دیں۔
فیصلے کے بعد فلوریڈا گروپ کو کالعدم قرار دینے والی پہلی امریکی ریاست ہے جب کہ گروپ کی قومی قیادت حماس کے اسرائیل پر حملے کی حامی ہے۔
NEW: Governor DeSantis just ordered the University of Florida and the University of South Florida to deactivate their "Students for Justice in Palestine" groups for violating Florida's laws against antisemitism. pic.twitter.com/Y3B6hLnRJZ
— Mary Margaret Olohan (@MaryMargOlohan) October 24, 2023
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلوریڈا کی اسٹیٹ یونیورسٹی سسٹم نے کہا کہ اسٹوڈنٹ فار جسٹس ان فلسطین (ایس جے پی) کے چیپٹرز دہشت گرد گروہوں کو خطرناک حمایت فراہم کرتے ہیں، انہیں ریپبلکن کی زیر قیادت ریاست میں کیمپس میں ہونے والے مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ختم کرنا پڑا۔