سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود نے شاعری کی سرزمین میں تخلیقی شہروں کے یونیسکو کے نیٹ ورک میں طائف کی شمولیت کی خبر کا اعلان کیا تو یہ خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر تیزی سے وائرل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ طائف کی سرزمین۔ شاعری ،ادب، اور عکاز تخلیقی شہروں کے یونیسکو نیٹ ورک کے اندرشامل ہوگیا ہے۔
اسی تناظر میں محمد بن سلمان "مسک" فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بدر العساکر نے طائف شہر کو ’یونیسکو‘ کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں شامل کیے جانے کے موقع پر’ایکس پلیٹ فارم‘ پر کہا کہ "طائف ایک ایسا شہر ہے جس کی تاریخ ادب سے مالا مال ہے۔اس کی تاریخی اہمیت عکاز بازار سے ہوتی ہے۔ آج یہ شہر کئی حوالوں سے تخلیقی اہمیتوں کا ھامل ہے۔"
طائف کے گورنر شہزادہ سعود بن نہار بن سعود بن عبدالعزیز نے کہا کہ "یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں طائف کا الحاق ادب اور ثقافت کی ایک ایسی تاریخ پر منتج ہوتا ہے جو اس کے لوگ ہزاروں سالوں سے آباد ہیں۔"
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے نے 55 شہروں کو تخلیقی شہروں کا درجہ دیا جن میں سے ایک طائف بھی شامل ہے۔
یونیسکو کے نیٹ ورک میں ممبر شہروں کی تعداد 350 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔ یہ شہر 100 سے زیادہ ممالک میں پائے جاتے ہیں اور 7 تخلیقی شعبوں دستکاری، لوک فنون، ڈیجیٹل آرٹس، ڈیزائن، فلموں اور ککنگ فنون کے شعبے شامل ہیں۔
-
سعودی عرب یونیسکو اینٹی ڈوپنگ کنونشن کا نائب صدر منتخب
جمعہ کو پیرس میں اقوامِ متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ...
مشرق وسطی -
قدیم سعودی شہر العلا اور یونیسکو کے درمیان تعاون کے دوسرے مرحلے کا آغاز
سعودی رائل کمیشن برائے العلا گورنری اور اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ...
ایڈیٹر کی پسند -
سائنس کے میدان میں یونیسکو سے انعام پانے والی سعودی خاتون کون ہیں؟
سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی نے میٹریلز سائنس اینڈ انجینئرنگ کے اسسٹنٹ ...
ایڈیٹر کی پسند