نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکہ: ترجمان سفارت خانہ
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نئی دہلی کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون کال موصول ہوئی جس میں دھماکے کی اطلاع دی گئی ہے تاہم پولیس دھماکے کی جگہ کا تعین کر رہی ہے۔
انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی میں سفارت خانے نے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ کو فون کال کر کے اطلاع دی ہے کہ سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس جائے دھماکہ کی تلاش کی جا رہی تھی۔ پولیس بھی اس جگہ کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانے کے ترجمان نے ہی رائیٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی خبر بھی اسرائیلی سفارت خانے نے خود دی ہے اور اس کی تصدیق بھی خود اسی کا ترجمان کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم بات ہے کہ اسرائیل جو کہ غزہ میں سات اکتوبر سے مسلسل بمباری کے بعد پوری دنیا میں عوامی احتجاج کا سامنا کر رہا ہے اس کے سفارت خانے کے نزدیک جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے دوست ملک بھارت نے اس کی سکیورٹی کا ایسا کیا بندوبست کیا ہے کہ سفارت خانے کو دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کو بھی خود فون کر کے بتانا پڑا ہے۔
مبصرین اس پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا وجہ ہے کہ دھماکہ اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک یا جہاں بھی ہوا اس کی اطلاع صرف فائر بریگیڈ کو ہی کیوں دی گئی اور صرف اسرائیلی سفارت خانے نے ہی کیوں دی گئی۔ اس کی حفاظت پر مامور بھارتی سکیورٹی ادارے کہاں تھے اور دھماکے کے بعد 'ریسکیو' والوں کو فوری طور پر کوئی کال گئی یا نہیں۔ دھماکے کی آواز قریبی عمارات کو سنائی نہیں دی ہے؟
VIDEO | Delhi Police teams arrive at the spot after receiving information of an explosion near the Israel Embassy. More details are awaited. pic.twitter.com/FqSjRSW7uB
— Press Trust of India (@PTI_News) December 26, 2023
نیز یہ کہ اس بارے میں بھارت کی وزارت داخلہ اور بھارتی وزارت خارجہ کا موقف تاخیر کا شکار کیوں ہوا ہے؟ کیا یہ دھماکہ صرف اسرائیلی سفارت خانے کے اندر سنا گیا، اگرچہ یہ سفارت خانے کے قریب ہوا، اندر نہیں ہوا۔ لیکن پھر بھی کوئی دوسرا کیوں دھماکے کی آواز نہ سن سکا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کا وقت بھارتی وقت کے مطابق پانچ بج کر بیس منٹ بتایا گیا ہے۔ اس کے باوجود سفارت خانے نے صرف فائر بریگیڈ کو ہی کیوں ضروری خیال کیا کسی اور ادارے کو کیوں اطلاع سے محروم رکھا گیا؟ کیونکہ ہندوستان ٹائمز نے بھی اس خبر کی اشاعت کے لیے بھی اسی فون کال کو بنیاد بنایا ہے جو اسرائیلی سفارتخانے سے فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے کی تھی۔
-
ایران کی بھارت کے قریب بحری جہاز پر حملے کے الزام کی سختی سے تردید
آج سوموار کو ایک بار پھر ایران نے بھارت کے قریب ایک بحری جہاز پر تہران کے ملوث ...
بين الاقوامى -
انسانی سمگلرز کے ذریعے فرانس پہنچنے والے 303 بھارتی ' ڈی پورٹ ' ہو گئے؟
وسطی امریکہ کے لیے چارٹرڈ جہاز پر سوار ہو کر فرانس اترنے والے 303 بھارتیوں کو ...
بين الاقوامى -
ایران اسرائیل پر سائبرحملے کے لیے کیا کررہا ہے؟
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک بریگیڈیئر جنرل راضی موسوی کے قتل کا جواب ...
مشرق وسطی