ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک یمنی حوثی گروپ کے حملوں سے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے یورپی یونین کی انسدادِ بحری قزاقی بحری فورس جسے آپریشن اٹلانٹا کہا جاتا ہے کہ کے استعمال کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ میڈرڈ وہاں کوئی مختلف مشن قائم کرنے کا مخالف نہیں ہے۔
یاد رہے یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں بحری جہاز رانی پر حوثی باغیوں کے حملوں سے نمٹنے کے لیے امریکی قیادت میں نئے آپریشن کی مدد کے لیے افریقہ سے اپنے انسداد قزاقی مشن کے مینڈیٹ کو بڑھانے کی تجویز پیش کی تھی۔
بوریل کی تجویز
چند روز قبل یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے رابطہ کار جوزپ بوریل نے صومالی ساحل سے دور "اٹلانٹا" مشن کو وسعت دینے کی تجویز پیش کی۔ یہ تجویز اس وقت یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی طرف سے زیر غور ہے۔ سپین یورپی یونین کا واحد ملک ہے جسے "اٹلانٹا" مشن کو بڑھانے کے بارے میں تحفظات ہیں۔ یاد رہے گزشتہ 18 نومبر سے درجنوں بحری جہاز حوثیوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔