روس نے فلسطینی مزاحمت کے حوالے سے اہم ترین گروپ حماس سمیت دیگر فلسطینی گروپوں کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ روسی دورے پر آئیں تاکہ ان کے ساتھ فلسطین کاز اور موجودہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے اور یہ باہم بات چیت کر کے کسی مشترکہ موقف پر اکٹھے ہو سکیں۔
ذرائع کے مطابق ماسکو فلسطینی گروپوں کی آمد پر غزہ کی جنگ، اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات اور علاقے کی امکانی صورت حال زیر بحث آئیں گے۔
روس نے اس سے پہلے اسراءیلی جنگ کے آغاز میں بھی حماس قیادت کو روس کی دعوت دی تھی۔ واجح رہے روس گزشتہ کئی برسوں سے مشرق وسطیٰ کے امور میں اپنی دلچسپی بڑھائے ہوئے ہے۔ اس لیےاس نے اس عرصے میں خطے کے بڑے اور موثر کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات کو اپنی ترجیح بنارکھا ہے۔
اسرائیل کو روس کے فلسطینی مزاحمتی گروپوں کےساتھ تعلقات اور رابطوں پر سخت پریشانی ہوتی ہے۔ پچھلے تقریباً ساڑھے چار ماہ کو چھوچکی غزہ میں جنگ کے بعد سے روس نے حماس کے اور فلسطینیوں کی طرف جھکاؤ دکھایا گیا ہے۔ اس پر بھی اسرائیل اور امریکہ خوش نہیں ہیں۔
اب کی بار روس نے ایک درجن بھر فلسطینی گروپوں کو اپنے ہاں انے کی دعوت دی ہے۔ ان گروپوں کا اولین مقصد ان کے درمیان غلط فہمیوں کو کم کرنا اور باہمی مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔ یہ بات روسی نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگودانوف نے روسی خبر رساں ادارے کو بتائی ہے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہم نے 29 فروری کو تمام فلسطینی گروپوں جو قریباً ایک گروپ کو ایک میز پر بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ تمام مکتبہ ہائے فکر کے لوگ مل کر کسی سمت اور نتیجے پر متفق ہو سکیں۔ جن گروپوں کو روس کی طرف سے دعوت دی گئی ہے ان میں حماس، اسلامی جہاد ، فتح ، پی ایل او، وغیرہ شامل ہے۔
چار ماہ سے زائد عرصے سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک 28775 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جبکہ اسرائیل کی رفح میں جنگی یلغار کی باضاطہ منسوبہ بندی اور تیاری بھی اپنے تکمیلی مرحلے میں ، اگرچہ اسرائیل نے بالواسطہ طور پر جنگ بندی کے لیے مذاکارت بھی شروع کر رکھے ہیں۔
-
روس غزہ کے تنازع میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہا ہے: پوٹن
روسی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کے روز روس کی یہودی ...
بين الاقوامى -
غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکہ میں مظاہرے، روسی رابطوں کی تحقیقات کی جائیں: نینسی
امریکہ کے ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نینی پیلوسی نے غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ...
بين الاقوامى -
حماس کے وفد کا دورہ ماسکو، روس کا تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ
روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں ہونے والی بات چیت کے دوران حماس سے مطالبہ کیا کہ وہ ...
مشرق وسطی