برطانوی ادارے 'یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی' نے کہا ہے کہ ایک بحری جہاز نے سلطنت اومان کے نزدیک خطرے کو محسوس کیا ہے۔
یہ صورت حال اس علاقے میں قائم ایل این جی ٹرمینل کے مشرق میں تقریباً 175 سمندری میل کے فاصلے پر تین چھوٹی اور ایک بڑی کشتی کو دیکھنے کی بنیاد پر پیش آئی ہے۔
برطانیہ کے جہاز رانی سے متعلق ادارے 'یو کے ایم ٹی او اے' نے اس پریشانی کی اطلاع جمعہ کے روز دی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں برطانوی سیکورٹی کے کسی ادارے یا اجتماعی نگرانی کے لیے امریکی قیادت میں قائم ادارے نے کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔
بحیرہ احمر میں پیدا کشیدگی نے یورپی ملکوں کے لیے بطور خاص ایک خوفناکی کا ماحول بنا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے حساسیت بھی بڑھ گئی ہے۔
-
حوثیوں کو ایرانی اسلحہ اسمگل کرنےکے الزام میں چار ملاح گرفتار، اسلحہ ضبط: امریکہ
امریکی محکمہ انصاف نے صومالیہ کے ساحل پر اسلحے سے لدی ایک کشتی کے عملے کے چار ...
بين الاقوامى -
حوثیوں کی طرف سے اندھا دھند میزائل حملوں پر امریکہ کی طرف سے حوثیوں کی مذمت
امریکہ نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر میں جہازوں پر اندھا ...
بين الاقوامى -
بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی جہازوں پر حوثیوں کے میزائل حملے
ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے ایک کارگو جہاز ...
بين الاقوامى