روس کے دارالحکومت ماسکو کے مضافات میں کروکس سینٹر میں ایک کنسرٹ میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کے بعد روس کے ایک شہر میں بم کی اطلاع کے بعد کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
سوٹ کیس میں بم
روسی میڈیا نے ماسکو کے شیریمیٹیو ہوائی اڈے پر ایک مسافر کی گرفتاری کی اطلاع دی جس نے اپنے بیگ میں بم کا دعویٰ کیا تھا۔
ذرائع نے مزید کہا کہ حکام نے طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ماسکو سے یریوان کے لیے پرواز کو موخر کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس جائے حادثہ پر موجود تھی۔ ضروری اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
تجارتی مرکز میں بم کی اطلاع
دریں اثناء روسی میڈیا نے بتایا کہ سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک مال کو بم کی اطلاع کے بعد خالی کرالیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز بموں کے لیے مال کی تلاشی لے رہی ہیں۔
اس نے تصدیق کی کہ سینٹ پیٹرزبرگ کے ایک شاپنگ سینٹر میں بم کی اطلاع کے سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب گذشتہ روز ماسکو میں ایک کنسرٹ پر ہونے والے حملے کے بعد آج ملک بھر میں پرچم کو سرنگوں کیا گیا۔ اس حملے میں جمعہ کو کروکس سٹی ہال کمپلیکس میں ہلاک ہونے والے 150 سے زائد افراد کی یاد میں ملک بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔
جمعہ کی شام ماسکو کے مضافات میں واقع کروکس سینٹر پر متعدد مسلح افراد نے دھاوا بول دیا اور ہال میں موجود سامعین پر قریب سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 152 سے زائد شہری ہلاک ہو گئے۔
روسی فیڈرل سکیورٹی سروس نے کہا کہ اس کے ڈائریکٹر الیگزینڈر بورٹنیکوف نے صدر ولادیمیر پوتین کو 11 افراد کی گرفتاری سے آگاہ کیا جن میں 4 دہشت گرد بھی شامل تھے جنہوں نے کروکس شاپنگ سینٹر پر حملے میں براہ راست حصہ لیا۔
جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کل ہفتے کو ایک ٹیلی ویژن تقریر میں اعلان کیا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین کی جانب سے حملے کے مرتکب افراد کے لیے سرحد پار پر راستہ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انھوں نے وعدہ کیا تھا کہ حملے کے پیچھے ملوث ہر ایک کی شناخت کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے چوبیس مارچ کو ملک میں قومی سوگ کااعلان کیا ہے۔
-
حملہ آور غیر ملکی ہیں: روس، تعلق تاجکستان سے ہونے کی اطلاعات
دہشت گردانہ حملہ کرنےوالے چاروں ملزموں کو گرفتار کرلیا، یوکرین جانے کی کوشش کر رہے ...
بين الاقوامى -
کنسرٹ پر حملہ آور جب حراست میں لیے گئے تو وہ یوکرین فرار ہو رہے تھے: روسی صدر پوتین
روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ہفتے کے روز کہا کہ ماسکو کے قریب ایک کنسرٹ پر حملہ کرنے ...
بين الاقوامى -
داعش نے روس میں فائرنگ کرنے والے مبینہ حملہ آوروں کی تصویر جاری کر دی
عسکریت پسند گروپ داعش کی عماق نیوز ایجنسی نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ داعش نے ہفتے کے ...
بين الاقوامى