سات رضاکاروں کی بمباری سے ہلاکت کی تحقیقات کرائی جائیں: کینیڈا
اسرائیل بین لاقوامی قانون کا احترام کرے
کینیڈا نے اسرائیل سے سات رضاکاروں کی اسرائیلی بمباری سے ہلاکت پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی کی طرف سے سامنے آیا ہے۔ وہ برسلز میں نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے جلو میں گفتگو کر رہی تھیں۔
وزیر خارجہ کینیڈا نے یہ مطالبہ بدھ کے روز کیا ہے۔ خیال رہے ان سات امدادی کارکنوں میں ایک شہری کا تعلق کینیڈا سے ہے، یہ کینیڈین شہری غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے امریکی ادارے ' ورلڈ سینٹرل کچن ' کے ساتھ کام کرنے کے لیے آیا تھا۔
میلانی جولی نے کہا ' اسرائیل کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔ اس سلسلے میں کینڈا یقینی بنائے گا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے۔