سعودی عرب نے ایتھوپیا اور صومالی لینڈ صوبہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے تناظر میں مملکت کی جانب سے صومالیہ کی وحدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ صومالیہ اپنی پوری سرزمین پر مکمل آزادی اور خود مختاری سے حکومت کرے۔
ایک بیان میں مملکت نے صومالی لینڈ صوبہ میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر صومالی لینڈ کی فورسز کی تعریف کی ہے۔
سعودی عرب نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی کامیابی سے تکمیل کے لیے عالمی برادری کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیز مملکت نے سکیورٹی کونسل کی طرف سے صومالیہ کو اسلحہ فراہمی کی پابندی ہٹانے کے فیصلے کا بھی گرم جوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔
فوجی اور سکیورٹی تعاون
مشترکہ مفادات کی تکمیل کی خاطر دونوں ملکوں نے عسکری اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں باہمی تعاون کے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مختلف جرائم کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان جاری سکیورٹی تعاون کو جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے سعودی اور صومالی قیادت نے سمگلنگ، دہشت گردی اور ٹیرر فائنانسنگ جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور منافرت پر مبنی بیانیہ جیسے لعنت پر قابو پایا جا سکے تاکہ اعتدال اور باہمی برداشت کا کلچر فروغ پا سکے۔
سرحد پار کرپشن کا خاتمہ
دونوں ملکوں کی قیادت نے اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ سمندر پار کرپشن کی تمام صورتوں کا قلع قمع کرنے کے لیے باہمی کوارڈی نیشن اور تعاون کو فروغ دیں گے۔ نیز اس میں ملوث افراد کا پیچھا کیا جائے گا۔ کرپشن اور بدعنوانی جیسے جرائم حاصل ہونے والی آمدن کو واپس لایا جائے گا۔ اس مقصد کے حصول کی خاطرکرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورکس کو بروئے کار لایا جائے گا۔
#فيديو_واس | سمو #ولي_العهد يستقبل رئيس جمهورية الصومال الفيدرالية.#واس pic.twitter.com/mGTUd3k345
— واس الأخبار الملكية (@spagov) April 6, 2024
یاد رہے کہ صومالیہ کے صدر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر ہفتے کو سعودی عرب پہنچے۔
سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صومالی صدر کا مکہ مکرمہ کے الصفا پیلس میں خیر مقدم کیا جہاں باقاعدہ مذاکرات کے شروع ہونے والے سلسلے میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان میں ہمہ جہت ترقی کے طریقے متعارف کرانے پر بات کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی اور عالمی منظر نامہ بھی زیر بحث آیا۔
-
وزیراعظم کل سعودی عرب کے دورے پر، سعودی ولی عہد سے ملاقات متوقع
وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عمرہ ادا ...
پاكستان -
سلامتی کونسل اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند بنانے والی قرار داد لائے: سعودی عرب
اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے سفیر عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ عرب ...
بين الاقوامى -
وزیراعظم محمد شہباز شریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے سعودی عرب روانہ
وزیراعظم اپنے وفد کے ہمراہ کمرشل پرواز کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں
پاكستان