یورپی ممالک ایک ماہ تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے : جوزپ بوریل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے توقع ظاہر کی ہے کہ ماہ مئی کے اواخر تک کئی یورپی ملک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔ وہ پیر کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

خیال رہے ماہ مارچ میں چار یورپی ملکوں سپین، آئرلینڈ، مالٹا اور سلووینیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

ان چار ملکوں کے اس اعلان پر اسرائیل نے یورپی یونین کے ان ملکوں کو سخت ناراضگی کے ساتھ کہا تھا ' ان کا یہ اعلان دہشت گردی کے لیے انعام ہے۔'

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا تھا ' وہ توقع کرتے ہیں کہ ان کا ملک جولائی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا ۔'

انہوں نے یہ خیال بھی ظاہر کیا تھا کہ ' یورپی یونین میں جلد ہی ایسی لہر پیدا ہو گی جس کے بعد کئی رکن ممالک اسی موقف کو اختیار کر لیں گے۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں