دنیا کرونا جیسی کسی نئی وبا کے لیے آج بھی تیار نہیں : سربراہ عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت نے کسی نئی عالمی سطح کی خطرناک وبا کے حوالے سے خبر دار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی خوفناک وبا کے نقصانات اور اثرات جھیلنے کے باوجود ہم ابھی بھی کسی نئی وبا کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ وہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ' ورلڈ اکنامک فورم' کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈراس گیبیرئیس نے اس سلسلے میں البتہ یہ اچھی خبر دی ہے کہ ' کیپیسٹی بلڈنگ ' کے حوالے سے آگاہی کا کام عالمی سطح پر جاری ہے۔
عالمی اقتصادی فورم کی ایک پینل ڈسکشن کے دوران اپنے خطاب می ڈی جی ٹیڈراس گیبیرئیس نے کہا ' ہم آج بھی خطرے کی زد میں ہیں کہ ہم نے کسی نئی وبا سے نمٹنے کے لیے تیاری نہیں کر سکے ہیں۔ انہونں نے اس موقع پر ' کووڈ 19 کا بطور خاص ذکر کیا جس نے دنیا کو خوف اور نقصان سے دو چار کیے رکھا۔
ڈی جی نے کہا ہم آج بھی اسی سطح پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے اس پس منظر میں ایک بین الاقوامی سطح کے معاہدے کی طرف توجہ دلائی جو کسی بھی و ا سے نمٹنے کے لیے انفراسٹرکچر سے لے کر دوسرے ضروری اقدامات اور تیاری و تعاون کے لیے ہو۔ ان کے مطابق اس پر 20121 سے کام کیا جا رہا ہے۔
وہ پر امید تھے کہ انے والے مہینوں میں اس معاہدے کی ابتدا ہو جائے گی اور ہم کرونا جیسی وبا سے نمٹنے کے لیے پہلے سے بہتر حالت میں ہو ں گے۔ ان کے مطابق اس سلسلے میں حکومتوں کی سطح پر بھی مشترکہ کوششیں ممکن ہو سکیں گی۔ حتی کہ انٹیلی جنس اداروں کا بھی باہم رابطہ رہ سکے گا۔
پولیو کا خاتمہ
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے دنیا میں پولیس کے خاتمے کی مہم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ' پولیو کے خاتمے کی مہم آخری اہداف کے قریب ہے۔' تاہم انہوں نےیہ تسلیم کیا کہ اس سلسلے کی آخری حصے کی پیش رفت زیادہ مشکل اور دقت طلب کام ہے۔