سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ’قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مسلسل قتل عام‘ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قتل عام کے تسلسل کی حالیہ واردات میں اسرائیل نے رفح میں بے گھر پناہ گزینوں کی ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا ہے جس میں کم سے کم 40 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
📹 | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan : الجامعة العربية دعت منذ البداية إلى الإفراج الفوري عن جميع الرهائن ونحن مستمرون في ذلك pic.twitter.com/aXvLZaXDDp
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 27, 2024
سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بے دست و پا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی سلسلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا ہے کہ ’’مملکت اسرائیل کی جانب سے تمام بین الاقوامی انسانی فیصلوں، قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزیوں کو مسترد کرتی ہے۔
📹 | سمو وزير الخارجية الأمير #فيصل_بن_فرحان @FaisalbinFarhan : أعتقد أن العالم متفق على ضرورة الوقف الفوري لإطلاق النار في غزة بما في ذلك إطلاق سراح الرهائن، ولكن الوضع الإنساني مستمر في التدهور بسرعة وبشكل غير مقبول على الإطلاق pic.twitter.com/JR8Kw9Sien
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 26, 2024
سعودی عرب نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے انسانی قتل عام کو رکوانے کے لئے فوری طور پر مداخلت کرے