مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری یہ یقینی بنائے کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے عالمی برادری سے یہ اپیل چینی دارالحکومت بیجنگ میں چین کی میزبانی میں ہونے والی چین و عرب کانفرنس کے دوران کی ہے۔
انہوں نے کہا 'میں عالمی برادری سے فوری اپیل کر رہا ہوں کہ وہ غزہ کی پٹی پر انسانی بنیادوں پر فوری طور پر امداد کی ترسیل کو پائیدار بنیادوں پر رواں کرے اور ہر اس کوشش کو روک دے جو فلسطینیوں کو زبردستی ان کے گھروں اور علاقوں سے نکالنے کے لیے ہے۔'
ان کے خطاب سے پہلے چین کے صدر شی نے بھی اپنے عرب مہمانوں سے افتتاحی خطاب کیا۔ جہاں غزہ میں اسرائیلی جنگ اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔