انروا کو دہشت گرد ادارہ قرار دینے کی کوشش پر سعودی عرب کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودہ عرب کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی [انروا] کی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں الریاض سے وزارت خارجہ کے بیان میں انروا کو اسرائیل کی جانب سے دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق اسرائیل ایسے فیصلوں کے ذریعے اونروا کے عملے کو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے سلسلے میں حاصل استثنیٰ کو ختم کرنا چاہتا ہے تاکہ ایجنسی کو ان خدمات کی انجام دہی سے باز رکھا جا سکے جو وہ فلسطینیوں کو درپیش تباہ کن مسائل سے پیدا ہونے والی صورت حال میں کمی لانے کی خاطر ادا کر رہا ہے۔

سعودی عرب نے یہ بار زور دے کر کہی کہ اسرائیل کو ایک قابض ریاست کے طور پر عالمی اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی پاسداری کرنی چاہے۔ نیز اسرائیل کو عالمی تنظیموں کے کام میں رکاوٹ پیدا کرنے سے باز رہنا چاہئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں