سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطے میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فون کال میں دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی جس میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے اور اس کی تکمیل کے مراحل کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مجوزہ جنگ بندی معاہدے پر گفتگو شامل ہے۔
اس دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سوڈان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔