انڈونیشیا میں گائے کا ’مساج سینٹر‘ جہاں قربانی سے قبل مویشیوں کا مساج کیا جاتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

’گائے کا مساج سینٹر‘ کا نام سن کر بہت سے لوگ حیران ہوں گے کہ آیا گائے بیل کا بھی مساج کیا جاتا ہے۔ جی ہاں ایسا انڈونیشیا میں ہوتا ہے جہاں عید البقرہ پر قربانی سے قبل گائے اور دوسرے مویشیوں کا مساج کیا جاتا ہے۔

مساج سینٹر کے مالکان کا خیال ہے کہ قربانی سے قبل جانوروں کا مساج ان کی خدمت کا حصہ ہے۔

جکارتہ کے 45 سالہ سوما روان کا کہنا ہے کہ جب میں گائے پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہوں تو اسے سکون ملتا ہے۔ وہ جانتی ہے کہ میں یہ محبت کے ساتھ کرتا ہوں"۔

منگل کو انڈونیشیا میں ہونے والی عید الاضحیٰ کے حوالے سے سوما روان کا کہنا ہے کہ دو سالہ گائے عید پر قربانی کے لیے بالکل تیار ہوتی ہے۔

گائے کا مساج کرتے ہوئے
گائے کا مساج کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ گائے کو مکے سے تھپکی دی جاتی ہے اور وہ اسے تکلیف کے بجائے سکون محسوس کرتی ہے اور اسے مالک پر بھروسہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اگر دوسرے لوگ ایسا کریں تو گائے ناراض ہوسکتی ہے کیونکہ اسے ایسا لگے گا جیسے کوئی اسے مار رہا ہے"۔

سامروان کسی بھی گائے پر انسانوں کے لیے تیار کردہ تیل استعمال کرتا ہے۔ اس سے جاندار زیادہ بہتر اور تندرست ہوجاتے ہیں۔

گائےکی قیمت 1200 سے1700 ڈالر کے درمیان

جانور سرنگ کے اوپر سڑک پر ٹرکوں اور ٹریلرز کی تیز ٹریفک سے پریشان نہیں ہوتے۔

گائے کا مساج کرتے ہوئے
گائے کا مساج کرتے ہوئے

اگرچہ ٹریفک کی وجہ سے ایک بہت بڑا شور ہوتا ہے لیکن سومروان کا خیال ہے کہ سیلون مثالی جگہ ہے ، کیونکہ یہ انہیں جکارتہ کی بارشوں اور گرمی سے بچاتا ہے۔

یہ لائیواسٹاک مارکیٹ جکارتہ کے آس پاس کی بہت سی مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور اسلامی روایات کے مطابق قربانی کے جانور بھی فروخت کرتے ہیں۔ وہاں پر جانوروں کوقربانی کے طور پر ذبح کیا جاتا ہے اور وہیں پر ان کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے۔

کاسٹونو 15 سال سے اپنی کمپنی چلا رہے ہیں جس میں جاوا جزیرے کے وسط سے مویشیوں کی نقل و حمل کی جاتی ہے اور انہیں جکارتا لایا جاتا ہے۔

کاسٹونو نے بتایا کہ ہم نے اس سال 50 گائیں اور 120 بکروں کو منتقل کیا ، اور ہم عام طور پر عید الاضحیٰ سے 25 دن پہلے انہیں فروخت کرنا شروع کردیتے ہیں"ان کے ساتھ اس کام میں دس افراد ملازمت کرتے ہیں۔

ان کی اہلیہ میٹا کے مطابق 250 کلو گرام وزنی ایک گائے کی قیمت 20 ملین روپے سے 27.5 ملین روپے یعنی 1200 سے 1700 ڈالر کے درمیان ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں