فلسطین کے حامی مظاہرین آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی چھت پر جا پہنچے
فلسطین کے حق میں بینر لگا دیئے
ایک ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطین کے حامی مظاہرین جمعرات کو کینبرا میں آسٹریلیا کے پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر چڑھ گئے۔
فوٹیج میں چار افراد کو عمارت کی چھت پر سیاہ کپڑوں میں ملبوس دکھایا گیا۔ وہ سیاہ بینرز لہرا رہے تھے جن میں ایک پر تحریر تھا "دریا سے سمندر تک، فلسطین آزاد ہو گا"۔ یہ فلسطینیوں کے حامی مظاہرین کا مشترکہ نعرہ ہے۔