امریکی ریاست آرکنساس میں’کیمڈن‘ کے مقام پر بدھ کی صبح ایک ہتھیار ساز کمپنی جنرل ڈائنامکس کی فیکٹری زور دار دھماکوں سے لرز کررہ گئی۔ یہ کمپنی جنگی سازوسامان کی تیاری اور ٹیکٹیکل سسٹم پر مشتمل ہے، دھماکوں سے اس کی تنصیبات بری طرح متاثر ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق پراسرار دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم دو افراد زخمی اور ایک لاپتا ہے۔
یہ دھماکہ جس کی وجہ سے آگ لگ گئی بدھ صبح جنرل ڈائنامکس کے گولہ بارود، میزائل اور بائیو ٹیکنیکل مواد تیار کرنے والی فیکٹری میں ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیو کلپس میں بھی فیکٹری کی جگہ سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہی ہیں۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے۔
کمپنی نے اس واقعے کے حوالے سے ایک پریس ریلیز جاری کی، جس میں کہا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 8:15 بجے آرکنساس کے کیمڈن شہر میں جنرل ڈائنامکس ایمونیشن اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز پلانٹ میں ایک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے۔ جب کہ ایک شخص لاپتہ ہے"۔
BREAKING: An explosion took place at a General Dynamics plant in Arkansas, a manufacturer of military and aerospace equipment. pic.twitter.com/8eTx2TC8Ud
— The General (@GeneralMCNews) July 3, 2024
لیکن اس نے دھماکے کی وجوہات اور نوعیت کی وضاحت نہیں کی۔
امریکی ہتھیاروں کی سب سے اہم کمپنیوں میں سے ایک لٹل راک سے تقریباً 86 میل جنوب میں واقع 880,000 مربع فٹ پر پھیلا ہتھیاروں کا پلانٹ ہے جس میں تیز رفتار ہتھیاروں کی تیاری کا ایک جدید ترین پلانٹ نصب ہے۔اس میں 2.75 انچ ہائیڈرا 70 میزائل، ہیل فائر اور جیولن میزائل، ماڈیولر آرٹلری چارج سسٹم اور مارٹر گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل ڈائنامکس امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں میں سے ایک ہے، جسے عالمی سطح پر "بگ فائیو" کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ اس میں جنرل ڈائنامکس، لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھروپ گرومین اور ریتھیون شامل ہیں۔
پائروٹیکنکس مصنوعات وہ ہیں جو ڈیٹونیٹرز کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ یعنی آتش بازی اور مختلف گولہ بارود اور ہتھیاروں میں دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہے۔