امریکی صدر جو بائیڈن ان دنوں اپنے "سیاسی مستقبل" کو بچانے کے لیے اپنی میڈیا مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اپنے حریف ٹرمپ کے ساتھ مباحثے کے بعد ان کی ساکھ کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ اسی صورت حال میں کیمروں نے عمر رسیدہ امریکی صدر کے لیے ایک اور شرمناک صورت حال کو ریکارڈ کرلیا۔
ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیموکریٹک صدر افریقی نسل کی ایک ایسی لڑکی کو نظر انداز کر رہے ہیں جو ان کے استقبال کے لیے انتظار کر رہی تھی۔ بائیڈن کے یوں نظر انداز کرنے پر لڑکی کے چہرے پر ناراضی اور شرمندگی کے آثار نمودار ہو رہے ہیں۔
اس منظر میں بائیڈن کو ان کے حامیوں کے ایک گروپ کے درمیان دکھایا گیا۔ بائیڈن نے ایک ایک کر کے ان کا استقبال کیا۔ یہاں تک کہ وہ ایک نوجوان سیاہ فام لڑکی کے پاس پہنچ گئے۔ لڑکی خوش آمدید کہنے کے لیے ان کی طرف دیکھ کر مسکرائی لیکن بائیڈن نے اسے نظر انداز کر دیا اور اس کے ساتھ کھڑی خاتون کو سلام کیا، پھر ایک اور کو گلے لگا لیا۔
الكاميرا توثق تجاهل #بايدن لفتاة من أصول إفريقية.. وعلامات الامتعاض والإحراج تظهر على وجهها#أميركا#العربية pic.twitter.com/ddW1mDUVxZ
— العربية (@AlArabiya) July 6, 2024
اس کلپ میں لڑکی کو بے حرکت کھڑی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی تھی کہ صدر کیا کر رہے ہیں ۔ لڑکی پریشان دکھائی دے رہی تھی اور اس کے چہرے پر الجھن اور صدمے کے آثار نمایاں تھے۔
یاد رہے امریکی صدر نے کل جمعرات کو فلاڈیلفیا کے ’ورڈ‘ ریڈیو سٹیشن پر اپنے انٹرویو کے دوران پہلی سیاہ فام خاتون کیتن جی براؤن جیکسن کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے اور نائب صدر کے عہدے پر پہلی سیاہ فام خاتون کملا ہیرس کو منتخب کرنے پر شیخی بھگاری تھی۔
یاد رہے بائیڈن نے جمعرات کی صبح پینسلوینیا کے ایک مقامی ریڈیو سٹیشن کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا کہ وہ مباحثے میں برے تھے لیکن سٹیج پر 90 منٹ اس سب کو نہیں مٹا دیتے جو میں نے ساڑھے تین سال میں کیا ہے۔
81 سالہ ڈیموکریٹک صدر کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے اپنی امیدواری واپس لینے کی بڑھتے ہوئے مطالبات کا سامنا ہے۔ تاہم بدھ کے روز وائٹ ہاؤس نے بائیڈن کے دوسری صدارتی مدت کے لئے اپنی امیدواری واپس لینے کے امکان کو واضح طور پر مسترد کردیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا صدر اس دوڑ سے دستبردار ہونے پر کبھی غور نہیں کریں گے۔ وہ اگلے ہفتے ایک پریس کانفرنس بھی کرنے والے ہیں۔ پریس کے سامنے بات کرنے کا مقصد اپنے آپ کو ظاہر کرنا اور روانی سے بولنے کی صلاحیت کو ثابت کرنا بھی ہے۔