سعودی عرب کی فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے اسرائیلی جنگی مشین کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی جاری نسل کشی ، قتل عام کی شدید مذمت کی ہے۔

تازہ ترین کارروائی میں جنوبی غزہ کے خان یونس میں پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 100 افراد جاں بحق ہوئے۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور تمام مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نہتے شہریوں کو تحفظ فراہم کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا۔

بیان میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور قانونی قراردادں کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بین الاقوامی احتسابی میکانزم کو فعال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

دریں اثنا رابطہ عالم اسلامی نے بھی اسرائیلی قابض حکام کی جانب سے خان یونس میں قتل عام کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں رابطہ کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے غزہ میں جاری تشدد کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مداخلت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں