بائیڈن کرونا میں مبتلا ، وائرس کی معمولی علامات ہیں : وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے معائنے سے ثابت ہوا کہ وہ بدھ کے روز انتخابی ریلی میں شرکت کے لیے لاس ویگاس گئے تو اس دوران کرونا وائرس سے متاثر تھے۔ بائیڈن پر وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثر ہونے کے بعد وہ اب "بہتر حالت" میں ہیں۔ یہ بات انہوں نے صدارتی طیارے میں روانگی سے قبل صحافیوں کو بتائی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جان پیئر نے ایک بیان میں بتایا کہ 81 سالہ بائیڈن کو ڈیلاویئر ریاست میں ان کے گھر منتقل کیا جائے گا۔ یہاں وہ تنہائی میں رہ کر اس عرصے میں اپنی ذمے داریوں انجام دیتے رہیں گے۔

اس سے قبل شہری حقوق کی ایک تنظیم "یونیڈوس امریکا" کے سربراہ نے کہا تھا کہ بائیڈن کوویڈ سے متاثر ہونے کے سبب مقررہ سرگرمی میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن کو اس وقت صدارتی دوڑ سے دست بردار ہونے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ صدارتی مباحثے میں بائیڈن کی خراب کارکردگی اور ان کی عمر اور صحت کے حوالے سے اندیشے ہیں۔

امریکی صدر 21 جولائی 2022 کو کوویڈ میں مبتلا ہوئے تھے اور پھر 27 جولائی کو صحت یاب ہو گئے۔ اس کے بعد 30 جولائی کو وہ دوبارہ اس وائرس سے متاثر ہوئے اور پھر سات اگست کو ان کی صحت یابی کا اعلان کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size