سعودی عرب کی مسجد الاقصی پر اسرائیلی ذمہ دار کے حملے کی مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی ذمہ دار کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ کرنے اور اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے فلسطینی ریاست کے قیام کو مسترد کرنے کی قرار داد کی منظوری پر سخت مذمت کی ہے۔

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے اسلامی مقدسات پر جارحانہ عمل اور بین الاقوامی ضوابط و قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزیاں کسی طرح قابل قبول نہیں۔

بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس قسم کی کارروائیاں جس سے معصوم جانوں کا ضیاع ہو مستقل بنیادوں پر قیام امن کے لیے مناسب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس عمل سے قیام امن کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں