ڈرون بنانے کے لیے حزب اللہ کو پرزے فراہم کرنے کا الزام، چار افراد گرفتار

لبنانی شہریوں کے زیرِ انتظام ہسپانوی کمپنیوں کی "مشکوک کارروائیوں" کا سراغ ملا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ہسپانوی حکام نے جمعرات کو بتایا کہ تین افراد کو سپین میں اور ایک کو جرمنی میں ایک نیٹ ورک سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جو لبنانی گروپ حزب اللہ کو کامیکاز ڈرون بنانے کے لیے پرزے فراہم کرتا تھا۔ یہ ڈرونز شمالی اسرائیل میں حملوں میں استعمال ہونا تھے۔

بیان میں کہا گیا، جب گارڈیا سول نے لبنانی شہریوں کے زیرِ انتظام ہسپانوی کمپنیوں کی "مشکوک کارروائیوں" کا سراغ لگایا تو سپین میں تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ان میں کئی کلو گرام دھماکہ خیز مواد لے جانے کے قابل ڈرونز بنانے کے لیے بڑی مقدار میں مواد اور اجزاء شامل تھے۔

حکام کا خیال ہے کہ حزب اللہ نے ان پرزوں سے کئی سو ڈرون بنائے ہوں گے۔

تفتیش کاروں کے مطابق یورپ اور دنیا بھر میں دیگر کمپنیوں کی طرح ہسپانوی کمپنیوں نے الیکٹرانک گائیڈنس کے اجزاء، گیسولین انجن، 200 سے زیادہ برقی موٹرز اور ڈرون کے درمیانی حصے، پروں اور دیگر حصے بنانے کے لیے مواد سمیت اشیاء خریدیں۔

نیٹ ورک جو اب ختم کر دیا گیا ہے، اس کے حاصل کردہ پرزہ جات ان ڈرونز میں شناخت کیے گئے جو غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف حملوں میں استعمال کیے۔

سات اکتوبر کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 450 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے مزاحمت کار جبکہ 80 سے زیادہ شہری اور غیر مزاحمت کار بھی تھے۔ اسرائیلی جانب 21 فوجی اور 13 عام شہری مارے گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں