کاروباری شخصیت کی نیویارک کے ہوٹل میں پُر اسرار موت کا معمہ حل نہ ہوسکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’سی این این‘ کے مطابق امریکی قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ فلم ٹکٹ کمپنی فانڈانگو کے بانی جے مائیکل کلین منگل کومین ہٹن کے ایک لگژری ہوٹل میں گر گئے اور انتقال کر گئے تھے۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ منگل کی صبح تقریباً 10 بجے، 64 سالہ کاروباری شخص کو زخمی حالت میں پایا گیا۔ وہ مین ہٹن کے وسط میں واقع ایک لگژری ہوٹل کمبرلی ہوٹل سے اونچائی سے گر گئے تھے۔

فانڈانگو کے بانی جے مائیکل کلین
فانڈانگو کے بانی جے مائیکل کلین

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ اس نے ہوٹل کی بیسویں منزل سے چھلانگ لگائی تھی۔ ایمرجنسی میڈیکل سروسز نے کچھ دیر بعد ان کی موت کا اعلان کر دیا۔

کلین پرائیویٹ ایکویٹی فرم Accretive کے شریک بانی اور مینیجنگ پارٹنر ہیں اور Juxtapose نامی وینچر فنڈ کے CEO ہیں اور اس نے کئی دوسری کمپنیوں کی بنیاد رکھی ہے

کلین شادی شدہ تھے اور انہوں نے کارنیل یونیورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے ایم بی اے کیا۔ لنکڈ ان کے مطابق کلین نے 1999ء میں فانڈانگو کی بنیاد رکھی اور 2011 تک وہیں رہے۔ یہ اب NBCUniversal کی ملکیت ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں