کملا "بہترین" ہیں، بائیڈن کا ڈیموکریٹس سے نائب صدر کی حمایت کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے لیے ان کی نائب کملا ہیرس کی نامزدگی کی حمایت کریں۔ بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدارتی دوڑ سے ان کی دست برداری "درست فیصلہ" ہے۔

امریکی صدر نے پیر کے روز اپنی انتخابی مہم کی ٹیم سے ٹیلی فونک رابطے میں کہا کہ "میں اپنی ٹیم کو کہنا چاہتا ہوں کہ اسے سپورٹ کریں ، وہ بہترین ہے"۔

اپنی دست برداری پر تبصرہ کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ "میں جانتا ہوں کہ یہ خبر اچانک تھی اور اس کا سننا آپ لوگوں پر گراں گزرا مگر یہ درست فیصلہ تھا"۔

امریکی صدر نے پیر کے روز اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ان کی مدت صدارت کے آخری مہینوں کے دوران میں غزہ میں جنگ ختم کرانے، مشرق وسطی میں امن کو یقینی بنانے اور تمام قیدیوں کی ان کے وطنوں کو واپسی کے لیے کام جاری رہے گا۔

کملا ہیرس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نامزدگی کے حوالے سے مضبوط پوزیشن میں آ گئی ہیں۔

پیر کے روز 59 سالہ کملا ہیرس نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ وہاں انھوں نے بائیڈن کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے ایسی میراث چھوڑی ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

امریکی صدر جو بائیڈن (81 سالہ) نے اتوار کے روز صدارتی دوڑ سے دست برداری کے بعد کملا ہیرس کی تائید کی ہے۔ وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی سیاہ فام اور جنوب ایشیائی نژاد نائب صدر ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک نمایاں شخصیت نینسی پلوسی نے کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ان کے علاوہ سابق صدر بل کلنٹن اور قانون سازوں کے ایک مجموعے کی جانب سے بھی کملا کی تائید سامنے آئی ہے تاہم سابق صدر باراک اوباما ابھی تک ایسا کرنے سے رکے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں