فوکس نیوز کی 17 ستمبر کو ٹرمپ اور کملا کے درمیان مباحثے کی تجویز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی نیوز چینل Fox News نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار کملا ہیرس کے درمیان ٹی وی مباحثے کی تجویز پیش کی ہے۔

نیوز چینل نے جمعرات کے روز پیش کردہ تجویز میں صدارتی مباحثے کے لیے 17 ستمبر کی تاریخ متعین کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ مباحثہ عوام کی موجودگی یا عدم موجودگی میں دونوں طرح سے منعقد ہو سکتا ہے۔

ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کو ایک "انتہا پسند لبرل" قرار دیا ہے جن کو ایک خوف ناک صدر نے مقرر کیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات امریکی صدر جو بائیڈن کی صدارتی دوڑ سے دست برداری کے بعد اپنی پہلی انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ "کملا ہیرس امریکی تاریخ میں منتخب ہونے والی سب سے زیادہ انتہا پسند لبرل سیاست دان ہیں۔ وہ اپنے ماضی کے ریکارڈ سے جان چھڑانا چاہتی ہیں تاہم وہ ایسا ہر گز نہیں کر سکیں گی۔ ان کو اس بات کا ادراک ہی نہیں کہ اس خوف ناک صدر کی جانب سے انھیں (کملا کو) مقرر کیے جانے کے بعد ملک میں کیا تباہی پھیلی ، یہ شخص صدر کیسے بن گیا"۔

سابق صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ "تین برس گزر گئے ... اس دوران میں بائیڈن کی جانب سے ہر مصیبت کی وجہ کملا ہیرس تھیں، انھوں (کملا) نے ہمارا ملک برباد کر دیا لہذا ہم انھیں اقتدار تک نہیں پہنچنے دیں گے"۔

ٹرمپ نے کملا ہیرس کو امریکا کی تاریخ کی بد ترین نائب صدر قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں