پولینڈ کی فضائی کمپنی کی لبنان اور اسرائیل کے لیے آٹھ پروازیں منسوخ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پولینڈ کی سرکاری فضائی کمپنی ' ایل او ٹی' نے علاقے میں کشیدگی کے غیر معمولی حد تک بڑھ جانے کے بعد اسرائیل اور لبنان کے لیے اپنی آٹھ پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

فضائی کمپنی کے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ پولینڈ کے خبر رساں ادارے ' پی اے پی' نے یہ خبر جمعہ کے روز رپورٹ کی ہے۔ ' پی اے پی ' یہ اطلاع فضائی کمپنی کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ فضائی کمپنی کشیدگی کے حالات میں ایران اور لبنان کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کرنا چاہتی ہے۔ جیسا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی تہران میں دہشت گردانہ کارروائی میں ہلاکت کے بعد پورے خطے میں ممکنہ تصادم کا خطرہ محسوس کیا جارہاہے۔ علاوہ ازیں حزب اللہ کے ایک سینیئر کمانڈر بھی دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ جس سے اسرائیل لبنان سرحد پر تناؤ بڑھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں