شرق اوسط

فریقین جنگی کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں : گروپ سیون

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

گروپ سیون کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی موجودہ کشیدگی کے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں تناؤ کو بڑھانے اور تصادم کی طرف دھکیلنے کا باعث بننے والے ہوں۔ وزرائے خارجہ کا یہ اجلاس اتوار کے روز منعقد کیا گیا ہے۔

اجلاس اٹلی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے زیر صدارت کے ویڈیو لنک پر ہوا ہے۔ گروپ کے وزرائے خارجہ نے خطے میں پیش آنے والے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جو علاقائی سطح پر ایک وسیع تر بحران کے پھیلنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ گروپ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں ان واقعات کا آغاز لبنان سے بتایا گیا ہے۔

ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو مذاکرات اور اصلاح کے راستے کے بجائے تصادم کو بڑھاوا دینے والے راستے کی طرف لے جاتے ہوں۔

واضح رہے دس ماہ سے جاری غزہ جنگ میں حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی تہران میں ہلاکت سے صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے ۔ اس سے پہلے اسرائیل نے بیروت میں حزب اللہ کے کمانڈر کو ایک حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

گروپ سیون نے اس موقع پر غزہ جنگ کے حوالے سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے جلد سے جلد جنگ بندی کی جائے اور اسرائیلی یرغمالیوں کو فوری رہا کیا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں