اولمپکس 1996 : میزبان شہر میں زور دار دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سال 1996 میں ہونے والے 26 ویں گرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کا اعزاز امریکی ریاست جورجیا کے شہر (Atlanta) کو حاصل ہوا تھا۔ یہ کھیل 19 جولائی سے 4 اگست تک جاری رہے۔ ان کھیلوں کا افتتاح اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن نے کیا تھا اور اس میں 197 ممالک کے 10320 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ان کھیلوں کے دوران میں 27 جولائی 1996 کو اٹلانٹا شہر میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے میں Centennial Olympic Park کو نشانہ بنایا گیا جس میں حملہ آور نے Nail Bomb کا استعمال کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 111 زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں ایک ترک فوٹوگرافر شامل تھا۔

اس دھماکے سے کچھ عرصہ قبل امریکی سیکورٹی اداروں کو واقعے کے حوالے سے کسی نا معلوم شخص کی جانب سے متنبہ کیا گیا تھا۔

ایف بی آئی جنوری 1998 سے پہلے اصل ملزم کا پتا نہ چلا سکی۔ تفصیلات کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ایک امریکی طالب علم نےEric Rudolph نامی شخص کو جائے حادثہ سے فرار ہوتے دیکھ لیا تھا۔ طالب علم اور ایک امریکی وکیل نے روڈولف کے خد و خال اور اس کی گاڑی کا نمبر نوٹ کر لیا۔

ایرک روڈولف اپنی گرفتاری کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ

شناخت ظاہر ہونے کے بعد روڈولف شمالی کیرولائنا کے جنگلات کی جانب فرار ہو گیا۔ بعد ازاں اسے سرکاری طور پر ملزم ٹھہرا دیا گیا اور اس کا نام ایف بی آئی کو مطلوب 10 اہم ترین افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

روڈولف 1998 میں اپنی شناخت کے بعد پانچ برس تک مفرور رہا۔ مئی 2003 میں وہ شمالی کیرولائنا کے علاقے میں کھانے پینے کی تلاش میں تھا کہ ایک سیکورٹی اہل کار نے اسے پہچان کر پکڑ لیا۔

روڈولف کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے خود پر عائد تمام الزامات کو تسلیم کر لیا۔ عدالت نے روڈولف کو عمر قید کی سزا سنائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں