میزائلوں نے شام میں امریکی فضائی مرکز کو متأثر نہیں کیا: امریکی حکام

اتحادی افواج نے توپ خانے سے حملے کا جواب دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دو امریکی حکام نے منگل کو کہا کہ شام کے صوبہ دیر الزور میں ایک گیس فیلڈ میں امریکی فضائی مرکز کی سمت داغے گئے پروجیکٹائل نے اس تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا۔

قبل ازیں ایک سکیورٹی ذریعے نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا نے مرکز کو چھ گولوں سے نشانہ بنایا جو تمام اردگرد کے علاقے میں گرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے زیرِ قیادت اتحاد نے توپ خانے سے اس حملے کا جواب دیا۔

امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میزائل بیس پر نہیں لگے اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ اہلکار نے ابتدائی اطلاعات کا حوالہ دیا جو تازہ اطلاعات آنے پر تبدیل ہو سکتی ہیں۔

لبنان کے ایران نواز ٹیلی ویژن چینل المیادین نے کہا کہ حملے کے بعد امریکی جنگی طیارے دیر الزور کے دیہی علاقوں کی فضاؤں میں شدت سے پرواز کر رہے تھے۔

کونوکو فلپس کمپنی نے کہا کہ وہ مشرقی شام میں کونوکو کے نام سے قائم امریکی اور اتحادی فوجی مرکز کو پہنچنے والے نقصان کی اطلاعات سے آگاہ تھی لیکن شام میں اس کے اثاثہ جات 2000 کے عشرے کے اوائل میں منقطع کر دیئے گئے تھے۔

منگل کے روز پینٹاگون نے کہا کہ شام میں گذشتہ ہفتے ایک مرکز پر ڈرون حملے میں آٹھ امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں