غزہ مذاکرات جنگ بندی تک پہنچنے کا ’شاید آخری موقع‘ ہیں: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر جاری مذاکرات اسرائیل اور حماس کے درمیان دس ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے تک پہنچنے کا "شاید آخری موقع" ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ فیصلہ کن لمحہ ہے، غالباً یرغمالیوں کو ان کے گھروں کو واپس کرنے، جنگ بندی تک پہنچنے اور سب کو دیرپا امن و سلامتی کے لیے بہتر راستے پر ڈالنے کا بہترین اور شاید آخری موقع ہے‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس سات اکتوبر کو غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد بلنکن کا اسرائیل کا یہ نواں دورہ ہے۔ انہوں نے آج سوموار کو تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزگ سے ملاقات کے بعد ایک پریس کانفرنس بھی کی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کوکہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنا اب بھی ممکن ہے۔

بائیڈن کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور حماس کی جانب سے ایک دوسرے پر جنگ بندی مذاکرات ناکام بنانےکے الزامات کےسامنے آئے ہیں۔ اسی دوران امریکی وزیرخارجہ بھی اسرائیل پہنچے ہیں۔

بائیڈن نے کیمپ ڈیوڈ ریزورٹ میں ویک اینڈ گذارنے کے بعد پریس کو بتایا کہ بات چیت ابھی جاری ہے اور ہم ہمت نہیں ہاریں گے۔

اتوار کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیل کے ساتھ غزہ اور مصر کی سرحد پر فلاڈیلفیا کے محور پر موجود رہنے کا اعلان کیا۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے فلاڈیلفیا محور پر اسرائیلی فوجی موجودگی کو برقرار رکھنا معاہدے کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔خود اسرائیلی مذاکرات کار بھی نیتن یاھو کے موقف کو مذاکرات میں پیش رفت میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

نیتن یاہو کا یہ اعلان بلنکن کے پیر کو ان سے ملاقات کے لیے اسرائیل پہنچنے کے فوراً بعد ایک بیان میں سامنے آیا۔ ان کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ "ایسے لوگ ہیں جو لیکس شائع کرتے رہتے ہیں جو معاہدے تک پہنچنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیتے ہیں"۔

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کو اطلاع دی کہ اسرائیلی حکومت، فوج اور شین بیت کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد قاہرہ روانہ ہوا ہے۔

غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کے لیے دوحہ میں جمعرات اور جمعہ کو ہونے والی ملاقاتوں کے بعد رواں ہفتے قاہرہ میں امریکی، مصری اور قطری ثالثی کے تحت مذاکرات دوبارہ شروع ہونے والے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں