امریکی فوج صدارتی امیدواروں کی حفاظت میں مدد کرے گی : پینٹاگان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج صدارتی انتخابات کے مرکزی امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے عمل میں شریک ہو گی۔ یہ فیصلہ سیکرٹ سروس کی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے جو اہم سیاسی شخصیات کی حفاظت کی ذمے دار ہے۔

پینٹاگان کی نائب ترجمان سبرینا سنگھ نے جمعرات کے روز صحافیوں کو بتایا کہ وزارت دفاع اب سے لے کر نومبر میں انتخابات کے انعقاد تک صدارتی امیدواروں کو اضافی تحفظ فراہم کرے گی۔ یہ اضافی تحفظ جنوری 2025 میں تقریب حلف برداری تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ فیصلہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے ایک ماہ سے زیادہ عرصے بعد سامنے آیا ہے۔ ریپبلکن صدارتی امیدوار کو 13 جولائی کو پنسلوینیا میں ایک انتخابی ریلی کے موقع پر نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملے میں ٹرمپ کان پر گولی لگنے سے زخمی ہو گئے تھے جب کہ مجمع میں موجود دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سیکورٹی فورسز نے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

سیکرٹ سروس کا ادارہ سابق صدر کی حفاظت میں ناکام رہا جس پر اس کے سربراہ واقعے کے 10 روز بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں