لندن : ہیتھرو ایئرپورٹ پر بارڈر فورس ورکرز کی نئی ہڑتال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لندن میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر بارڈر فورس ورکرز یونین نے تصدیق کی ہے کہ کام کرنے کے حالات کے سبب کارکنان ایک بار پھر چار روزہ ہڑتال کریں گے۔ یہ ہڑتال ہفتے کے روز شروع ہو گی۔

ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 2 تا 5 پر کام کرنے والے پبلک اینڈ کمرشل سروسز یونین (PCSU) کے تقریبا 650 کارکنان ہڑتال کریں گے۔ اس کے بعد 4 ستمبر سے وہ اوور ٹائم کرنے سے انکار کر دیں گے۔

یونین کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ ہر 5 میں سے 4 کارکنان کام کی زیادتی اور دباؤ محسوس کرتے ہیں۔

یونین کی خاتون سکریٹری جنرل فران ہیتکوٹ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اس مسئلے کو آسانی سے حل کر سکتی ہے اگر وہ زیادہ لچک دار نظام الاوقات فراہم کرے اور ایسے شفٹوں کی منظوری دے جن سے ہمارے کارکنان کو اپنی ذمے داریوں کی منصوبہ بندی کا موقع مل سکے۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمارے ذمے داران کی ورکرز یونین کے ساتھ بات چیت جاری ہے تا کہ ہم ایسا حل تلاش کر لیں جو عوام اور ملازمین کے لیے مناسب ہو۔

یہ تنازع طویل عرصے سے جاری ہے کیوں کہ یونین کا اصرار ہے کہ کام کا نیا نظام الاوقات "غیر لچک دار" ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں