مصری پبلک پراسیکیوشن نے طابا شہر میں ہوٹل کے تین ملازمین کی مار پیٹ کرکے اسے زخمی کرنے اور طاقت کا مظاہرہ کرنے کے واقعات میں دو اسرائیلی ملزمان کو قید کرنے کا حکم دیا ہے۔
استغاثہ نے اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو دو اسرائیلی شہریوں اور ہوٹل کے تین ملازمین کے درمیان جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی۔ دونوں اسرائیلیوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا اور ملازمین پر تشدد کیا گیا اوران پر حملے کیے۔
استغاثہ نے کہا کہ زخمی ہونے والے ملازمین کو ہسپتال منتقل کیا اور متاثرین سے پوچھ گچھ کی۔ان کے زخموں کا معائنہ کیا۔ چیک اپ سے پتا چلا کہ اسرائیلیوں کے تشدد سے ایک شخص کے سر کی کھوپڑی ٹوٹ چکی ہے جب کہ ایک کے چہرے پرگہرے زخم آئےہیں۔ اس حوالے سے عینی شاہدین کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پبلک پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان کو حوالات میں بند کرنے کا حکم دیا۔ جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان پر طاقت کا مظاہرہ کرنے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے اور حملہ کرنے، مار پیٹ کرنے اور نقصان پہنچانے کے جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات مکمل کی جا رہی ہیں۔
مصری حکام نے مصر۔ اسرائیل سرحد پر طابا کراسنگ پر اسرائیلی سیاحوں کے مصریوں پر حملہ کرنے کے واقعے کی تفصیلات اور حالات کا انکشاف کیا۔
مصر کے ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ طابا شہر کے ایک ہوٹل میں ایک مصری کارکن اور چار عرب سیاحوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں مصری کارکن شدید زخمی ہو گیا اور سیاحوں میں سے تین زخمی ہو گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔