’یو این‘ عہدیدار کا مغربی کنارے میں "اسرائیلی نسل کشی کے تشدد" کے پھیلاؤ پر انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے غزہ میں "اسرائیلی نسل کشی کے تشدد" کے مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔

آزاد اطالوی ماہر جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی اہم ذمہ دار ہیں طویل عرصے سے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف "نسل کشی" کا الزام لگاتی آئی ہیں۔

انہوں نے ایک نئے بیان میں کہاکہ "اسرائیل کی طرف سے نسل کشی کا تشدد غزہ سے آگے بڑھ کر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام حصوں تک پھیل سکتا ہے"۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اسرائیلی نسل پرستی نے غزہ اور مغربی کنارے کو نشانہ بنایا ہے‘‘۔

سات اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جہاں تقریباً 490,000 اسرائیلی آباد کار تیس لاکھ فلسطینیوں کے درمیان رہتے ہیں۔

البانیز اسرائیل کو ایک طویل عرصے سے دیے جانے والے استثنیٰ نے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کو ختم کرنے کی اجازت دی ہے"۔ فلسطینیوں کو ان قوتوں کے رحم و کرم پرچھوڑ دیا گیا جو انہیں ایک قومی گروہ کے طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں"۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ "فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کے خطرے کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اپنی طاقت میں ہر ممکن کوشش کرے"۔

انہوں نے فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی تسلط کے خاتمے اور آباد کاروں کی طرف سے فلسطینی زمینوں کو ہتھیانے کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں