افریقی ملک ایتھوپیا کی ریاستی ملکیت میں کام کرنے کرنے والی فضائی کمپنی ایتھوپین ایئر لائنز نے اعلان کیا ہےاس نے اری ٹیریا کے لیے اپنی فضائی سروس کو معطل کر دیا ہے۔ ایتھوپیا اور اری ٹیریا پڑوسی ملک ہیں۔ وجہ اری ٹیریا میں مشکلات اور وہاں کی صورت حال ہے۔
اس سے پہلے اریٹ یریا نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس ماہ کے اختتام تک ایتھوپیا سے آنے والی تمام پروازوں کو اپنے ہاں آنے سے روک دے گا۔ واضح رہے دونوں ملکوں کے درمیان ایتھوپیا کی پروزاوں کی آمد کی صورت بحالی 2018 میں ہوئی تھی۔ جس کے اگلے ہی سال ایتھوپیا کے وزیر اعظم ایبے احمد کو دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے سبب امن کا نوبل انعام ملا تھا۔
پانچ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ علامت دو طرفہ سفارتی تعلقات میں خرابی کا اشارہ ہے تاہم اس سے نتیجے میں کسی فوری تصادم کا اسمارا اور عدیس بابا کے درمیان کوئی خطرہ بظاہر موجود نہیں ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعے کے بعد 1998 میں تعلقات اور دوطرفہ معاہدات میں بہتری آئی تھی۔
دونوں ملکوں کے درمیان 2020 میں بہت قربت رہی جب علاقائی قوتوں کے خلاف دونوں ملک مل کر لڑتے رہے ۔ لیکن بعد ازاں امن مذاکرات سے اسمارا کو نکال دیا گیا اور یوں دوطرفہ تعلقات میں دوری آگئی۔
اب ایتھوپیا کی ایئر لائن جسے افریقہ کی سب سے بری کمپنی کا تعارف حاصل ہے نے نے اعلان کیا ہے کہ ' اسمارہ سے سفر کرنے والے اپنے قابل قدر صارفین کوافسوس کے ساتھ یہ بتاتی ہے کہ اس نے اسمارا کے لیے اپنی پروازیں 3 ستمبر سے معطل کر دی ہیں.