برطانوی ہسپتال کے باورچی خانے میں مریض مردہ پایا گیا، ہسپتال میں خوف و ہراس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

برطانیہ کے اسپتال میں زیر علاج ایک مریض باورچی خانے کے تندور میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر برطانوی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ مریض کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو پائی۔

برطانوی اخبار "میٹرو" پر شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق، "نارتھمپٹن شائر کے کیٹرنگ جنرل ہسپتال کے تندور میں ایک مریض کی لاش پائے جانے کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

نارتھمپٹن شائر پولیس نے کہا کہ اسے جمعہ کے روز ہسپتال میں اس شخص کی "اچانک موت" پر بلایا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہم اس کی موت کو مشکوک نہیں سمجھ رہے ہیں۔

اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں کہ یہ شخص تندور تک کیسے پہنچا، جبکہ اسپتال کا کہنا ہے کہ وہ گردوپیش کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں