تاجکستان :مفتی اعظم کو چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تاجکستان کے مفتی اعظم سعیدمکرم عبدالقدیر زادے کو دارالحکومت دو شنبے کی جامع مسجد کا باہر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا ہے۔ تاجکستانی وزارت داخلہ کے مطآبق یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک غنڈہ گرد نے مفتی اعظم کو اس وقت چاقو گھونپ دیآ جب وہ مسجد سے ادائیگی نماز کے بعد آرہے تھے۔ تاہام انہیں معموملی زخم آئے ہیں۔ انہیں آبتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے اکسٹھ سالہ مفتی اعظم ملک کی اہم ترین عہدے داروں میں سے ایک ہیں۔ وہ علما کی مجلس کے بھی سربراہ ہیں۔ اور بطور مفتی اعظم مرکزی مسجد کے خطیب بھی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں