بائیڈن اور ہیرس کی تقاریرکی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملے ہو رہے ہیں: ٹرمپ کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر فائرنگ کے واقعات کوامریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب صدر کملا ہیریس دونوں کی "تقاریر" کا نتیجہ قرار دییا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس لیڈرز کے بیانات کی وجہ سے مجھ پر دوسری بار قاتلانہ حملہ ہوا

ریپبلکن امیدوارٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ پر بات کرتے ہوئےکہا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے اس واقعے کا مشتبہ شخص "بائیڈن اور ہیرس کی تقریر پر یقین رکھتا تھا اور اس نےاس کے مطابق عمل کیا"۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کی تقاریر مجھے گولی مارنے کا باعث بنیں"۔

ٹرمپ نے موجودہ صدر اور ان کے نائب صدر کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ "جمہوریت کے لیے خطرہ" ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مخالفین "انتہائی اشتعال انگیز" زبان استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بھی ان کی طرح بلکہ ان سے زیادہ سخت زبان استعمال کرسکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کروں گا"۔

ایک اور تناظر میں ٹرمپ نے سیکرٹ سروس اور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا "انہوں نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی"۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ "میں ملک کو بچاؤں گا اور بائیڈن اور ہیرس اسے اندر اور باہر سے تباہ کر رہے ہیں"۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کی جب ’سی این این‘ کے نامہ نگار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ٹرمپ پرمشتبہ حملہ کرنے والا شخص ریان روتھ پیر کو فلوریڈا کے ویسٹ بینک پام بیچ میں ایک وفاقی کمرہ عدالت میں داخل ہوا تھا۔

رپورٹر نے بتایا کہ روتھ نے جیل کی سیاہ وردی پہن رکھی تھی اور اس کے ہاتھوں اور پیروں میں ہتھکڑیاں تھیں۔

ریان ویزلی روتھ، دو ماہ میں ٹرمپ پر دوسری قاتلانہ حملے کا شبہ ہے (اے ایف پی)
ریان ویزلی روتھ، دو ماہ میں ٹرمپ پر دوسری قاتلانہ حملے کا شبہ ہے (اے ایف پی)

اتوار کو ٹرمپ اسٹیڈیم سے ایک بندوق بردار کو گرفتار کیا گیا۔ سیکرٹ سروس نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس کے ایک یا زیادہ اہلکاروں نے "ایک بندوق بردار پر فائرنگ کی" جسے ٹرمپ کے گولف کورس کے مضافات میں دیکھا گیا تھا۔اس کے پاس ایک GoPro ویڈیو کیمرہ اور دوربینوں والی AK-47 رائفل بھی ملی تھی‘‘۔

ایف بی آئی نے تصدیق کی کہ وہ "اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ سابق صدر ٹرمپ پریہ قاتلانہ حملہ تھا یا نہیں‘‘۔

امریکی میڈیا نے ملزم کی شناخت ریان ویزلی روتھ کے نام سے کی ہے جس کی عمر 58 سال ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں