اماراتی صدر کا اولین دورۂ امریکہ، بائیڈن وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہیں گے

نائب صدر کملا ہیرس بھی اماراتی صدر سے ملاقات کریں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر جو بائیڈن اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کا وائٹ ہاؤس میں خیرمقدم کریں گے۔ یہ کسی اماراتی صدر کا امریکہ کا اولین دور ہو گا۔

دونوں کی گفتگو غزہ میں جنگ کے بعد کے منصوبوں، سوڈان میں جنگ اور مصنوعی ذہانت کی ترقی پر مرکوز ہو گی۔

امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس بھی محمد بن زاید سے ملاقات کریں گی۔

کربی نے کہا، دیگر موضوعات میں آب و ہوا، صاف توانائی اور عالمی سطح پر بنیادی ڈھانچے کی شراکت داری میں متحدہ عرب امارات کا شراکت دار کے طور پر کردار شامل ہوں گے۔

اماراتی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے بھی بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورے کی اطلاع دی۔

وام نے کہا کہ دونوں رہنما اپنے ممالک کی شراکت داری کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کریں گے خاص طور پر معیشت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، خلا، قابلِ تجدید توانائی، موسمیاتی کارروائی اور پائیدار حل۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں